اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزارت قومی صحت و ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے صحت کی نگہداشت اور سماجی تحفظ پر مبنی صحت سہولت پروگرام شروع کیا۔ اقتصادی جائزہ 2018-19ءکے مطابق پہلے مرحلہ میں اس پروگرام کے تحت پاکستان کے 38 اضلاع میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس کے تحت 3.2 ملین خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر صحت پروگرام میں کینسر کی سات اقسام کے ترجیحی علاج کیلئے ہر ضرورت مند خاندان کو سالانہ 50 ہزار روپے تک کا بیمہ صحت کی ثانوی نگہداشت اور اڑھائی لاکھ روپے تک سالانہ ترجیحی نگہداشت کیلئے جاری کیا جائے گا۔