وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، نیشنل لوکسٹ کنٹرول

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 42 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 986 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک337973 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 8.35 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 42 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 986 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک337973 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 8.35 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے جبکہ 8748 مربع کلومیٹر (تقریباً 21.61 لاکھ ایکڑ) رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5244 افراد اور 674 سے زیادہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیشنل لوکسٹ کنٹرول کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 244723 ایکڑ پر سروے اور 4 اضلاع (بہاولپور، راجن پور، ڈی جی خان، لیہ) میں 3529 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 2344 افراد (بشمول پاک فوج) اور 337 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں39۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 843325 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 79481 ایکڑ پر سروے اور 6 اضلاع (شہید بے نظیرآباد، نوشہرہ فیروز، دادو، سکھر، گھوٹکی، تھرپارکر) میں 2624 ایکڑ رقبہ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.89کروڑ ایکڑ پر سروے اور 106433 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں 206753 ایکڑ پر سروے اور 5 اضلاع (ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، کوہاٹ، کرک) میں 2253 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں955 افراد (بشمول پاک فوج) اور 121 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.21 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 146239 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 297754 ایکڑ پر سروے اور 27 اضلاع (خضدار، ار، واران، نوشکی، چاغی، اوتھل، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، جھال مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، نصیر آباد، پشین، شیرانی، صوراب، ضوب، صحبت پور، زیارت) میں 7561 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1318 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 85۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1065605 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ دریں اثناء کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مؤثر تدارک کیلئے ہوائی جہاز کی مدد سے ضلع بھاولپور کی تحصیل یزمان میں تقریباً 1000 ایکڑ پر ایریل سپرے بھی کیا گیا۔