وزارت مذہبی امورکے ایڈیشنل سیکرٹری سید عطاء الرحمان کو سیکرٹری مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا

67
Establishment Division
Establishment Division

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری سید عطاء الرحمان کو سیکرٹری مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔

پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے آفیسر سید عطاالرحمان تین ماہ یا نئے سیکرٹری مذہبی امور کی مستقل تعیناتی تک سیکرٹری مذہبی امور کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

واضح رہے کہ سید عطاالرحمان وزارت مذہبی امور میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔