31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزارت مذہبی امور حج ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام تربیتی پروگرامز جاری ہیں...

وزارت مذہبی امور حج ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام تربیتی پروگرامز جاری ہیں ،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔9فروری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور حج ڈائریکٹوریٹ لاہور کے تحت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ حج سکیم کے عازمین کو مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت دینے کے لیے تربیتی پروگرامز شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق حج تربیتی پروگرام شیڈول کے تحت10 فروری بروز پیر ڈی پی ایس سکول لاہور قصور روڈ آفیسرز کالونی قصور میں منعقد ہوں گے ۔

اسی طرح 11 فروری کو کرائون میرج ہال ہلہ چوک بائی پاس پتو کی اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آدھیوال چوک جھنگ،12 فروری کو ایس اے میرج کلب کینال روڈ نزد گرین ویو ٹوبہ ٹیک سنگھ،15 فروری کو جوہر ہال گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ،17 اور 18 فروری کو کیولم مارکی کینال بینک روڈ نزد فیصل گارڈن ویسٹ کینال روڈ فیصل آباد،19 فروری کو جیسمین ایونٹس کینال سٹی، وزیر آباد روڈ سیالکوٹ اور20 فروری کو نارووال پبلک سکول نزد سیالکوٹ بائی پاس نارووال میں منعقد ہوں گے۔ یاد رہے تربیتی پروگرامز کایہ سلسلہ 21جنوری سے جاری ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557816

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں