33.2 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںوزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دے دی...

وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دے دی ، پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہو گی، ترجمان

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے سلسلہ میں فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق پہلی حج پرواز 29 اپریل کو حجازمقدس روانہ ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اے پی پی سے گفتگو کرتےہوئے بتایاکہ رواں سال مجموعی طورپر سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیموں کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج اداکریں گے۔ 90 ہزار سرکاری سکیم کے تحت جبکہ 90ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت مقدمہ فریضہ سرانجام دیں گے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ حج تربیت کا پہلا مرحلہ رمضان سے قبل مکمل کر لیاگیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کا آغازآج منگل 8 اپریل سے ملک بھر میں شروع ہو گا جو آخری حج پرواز تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے 29 اپریل تا 5 مئی تک کی پروازوں والے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی ویزہ کے حصول کے لئے اپنی بائیو میٹرک نزدیکی سعودی جیری یاتاشیراہ آفس سے اپنے اصل پاسپورٹ کے ہمراہ جاکر بائیومیٹرک کرواسکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سعودی ویزہ بائیو ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون پر بھی کام کررہی ہے۔ لوگ گھر بیٹھے بھی اپنی بائیو میٹرک کر سکتے ہیں تاہم مشکل پیش آنے کی صورت میں مذکورہ دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج کی ویکسی نیشن اور دیگر متعلقہ معلومات اور ضروریات کے حوالے سے تمام ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور عازمین حج کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے موثر انتظامات کرنے میں مصروف عمل ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں