اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات کراچی، کوئٹہ سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور ملک کے باقی حصوں سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی …
وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی ، اعلان چند روز میں کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات کراچی، کوئٹہ سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور ملک کے باقی حصوں سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت 60 فیصد اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 فیصد عازمین حجاز مقدس بھجوانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 210 سرکاری جبکہ 71 ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج 2017ءکی مجوزہ پالیسی کے تحت منیٰ میں حاجیوں کو تین وقت کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا









