وزارت مذہبی امور نے خادمین حج کی بھرتیوں سے متعلق شائع ہونے والے اشتہار کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دےدیا

172

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ایک قومی روزنامہ میں خادمین حج کی بھرتیوں سے متعلق شائع ہونے والے اشتہار کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیا ہے۔ اتوار کو ترجمان نے کہا کہ آج ایک اخبار میں چھپنے والے مذکورہ اشتہار نے نہ صرف اخبار کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا بلکہ بیورو آف ایمیگریشن یا وزارت مذہبی امور سے پوچھے بغیر اور معمولی مالی فائدے کے لیے

سادہ لوح عوام کے لٹنے کی راہ ہموار کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ جعلساز گروہ کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام الناس محتاط رہیں، شیخوپورہ کے لوگ خصوصاً دیے گئے پتہ کے بارے میں اطلاع دیں، ان کا پتہ 100 فیصد غلط ہو گا۔