وزارت مذہبی امور نے ریگولر حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کر لیا

257
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے ریگولر حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کر لیا ہے تاہم سپانسر شپ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کےلئے 7 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ جمعہ کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق توسیع کا فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کو پیش نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔

سمندر پار پاکستانی اگلے جمعہ تک یعنی 7اپریل تک سپانسرشپ حج سکیم میں رقوم بھجوا سکیں گے۔ یہ رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالراکائونٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھجوانا ہوگی۔بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کےلئے درخواست گزار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔ سپانسر شپ سکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ریگولر حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کا عمل 31 مارچ کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔