لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و انٹر فیتھ ہارمنی کے ڈائریکٹر حج پنجاب اقرار احمد نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی میں وزارت مذہبی امور نے10 روز کی 22 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔
منگل کے روز یہاں”اے پی پی”سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج پنجاب اقرار احمد نے بتایا کہ حکومت کی مقررہ کردہ تاریخ کے مطابق درخواست وصولی کا 12دسمبر منگل کو آخری روز تھا تاہم نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کی ہدایت پرآخری تاریخ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی گئی ہے،
ڈائریکٹر حج اقرار احمد نے بتایا کہ سرکاری حج کوٹہ کے تحت اب تک پاکستان بھر میں 40 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حجاج کرام کے لیے جو5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی وہ شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419150