وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت محدود تعداد میں دستیاب ہارڈشپ کوٹہ کے تحت 2 جون تک حج درخواستیں طلب کر لیں

240
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت محدود تعداد میں دستیاب ہارڈشپ کوٹہ کے تحت 2 جون تک حج درخواستیں طلب کر لیں ۔

منگل کو وزارت کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وہ خواہشمند عازمین حج جو کسی وجہ سے مقررہ تاریخ سے پہلے حج 2023 کیلئے رجسٹریشن نہیں کرا سکے، وہ اب محدود تعداد میں دستیاب ہارڈشپ کوٹے کیلئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، ہارڈ شپ کوٹہ پہلے آئو پہلے پائو کی بنیاد پر الاٹ کیا جا رہا ہے۔

ہارڈشپ کوٹے کیلئے حج اخراجات میں کوئی رعایت نہیں ہے۔ خواہش مند عازمین حج 2 جون تک سیکشن افسر حج پالیسی، وزارت مذہبی امور، پہلی منزل، کوہسار بلاک، پاک سیکریٹریٹ، اسلام آباد کے نام اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔