10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومقومی خبریںوزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج اخراجات کی دوسری قسط...

وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج اخراجات کی دوسری قسط کی وصولی میں 2 جنوری تک کی توسیع کر دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج اخراجات کی دوسری قسط کی وصولی میں 2 جنوری تک کی توسیع کر دی ہے۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 27 دسمبر 2024 حج اخراجات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے آخری تاریخ تھی۔

وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس میں 2 جنوری تک کی توثیق کر دی جائے۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بینکوں سے اپنے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540063

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں