وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ حج سکیم 2023 کے تحت حج درخواستوں کی کارروائی کیلئے طریقہ کار جاری کر دیا

269
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ حج سکیم 2023 کے تحت حج درخواستوں کی کارروائی کے لیے درج ذیل طریقہ کار جاری کردیا ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سپانسر شپ سکیم کے تحت حج کے واجبات وزارت مذہبی امور کے فارن کرنسی اکائونٹ میں جمع کیے جائیں گے جس کا عنوان "حج کلیکشن 2023MORA-‘‘ ہے ، نیشنل بینک آف پاکستان NBPAPKKA02I PK32NBPA0341004182801898،حبیب بینک لمیٹڈ HABBPKKAXXX PK28HABB000602799265119، یونائیڈ بینک لمیٹڈ UNILPKKA741 PK26UNIL0109000293302713، ایم سی بی بینک لمیٹڈ MUCBPKKA PK82MUCB 0606991011009603، الائیڈ بینک آف پاکستان لمیٹڈ ABPAPKKA PK71 ABPA 0020 0099 9889 0138، میزان بینک MEZNPKKA PK31MEZN0003050107890040، فیصل بینک FAYSPKKA PK47FAYS3000303000000145، بینک الحبیب BAHLPKKA PK40 BAHL 5518107999005101، عسکری بینک ASCMPKKA PK87ASCM0007053150004704، سنہری بینک SONEPKKA PK30SONE0001620010890439، بینک الفلاح ALFHPKKA5504 PK19ALFH5504005001717375، دی بینک آف پنجاب BPUNPKKAXXX PK46BPUN5030010157300011، حبیب میٹرو بینک MPBLPKKAXXX PK34MPBL9902173330139425, واضح رہے کہ غیر ملکی ترسیلات صرف درخواست دہندگان کے اپنے یا نامزد شخص کے لیے SWIFT پیغامات کے ذریعے US$ (یو ایس ڈالر) اکائونٹ میں جمع کی جائیں گی۔ کسی بھی رکاوٹ سے بچنے کے لیے ہر درخواست دہندہ کے لیے علیحدہ لین دین کیا جا سکتا ہے۔ ایف سی وائی اکائونٹس / آر ڈی اے سے کوئی نقد رقم جمع یا منتقلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسپانسرشپ سکیم کے درخواست دہندگان کو منظور شدہ کوٹہ تک قرعہ اندازی سے استثنا اور ’’پہلے آئیے ۔ پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر ہوگا۔ حج کے واجبات بھجوانے کے بعد درخواست دہندہ یا اس کا نامزد شخص سوفٹ ریفرنس نمبر یا ترسیلات زر کی کاپی کے ساتھ متعلقہ بینک سے رابطہ کرے گا۔ اس کی رہائش گاہ، بینک ترسیلات زر کی حیثیت کی تصدیق کرے گا اور اس سکیم کے تحت اس کے حج درخواست فارم پر کارروائی کرے گا، سپانسرشپ حج سکیم کے درخواست گزار کے لیے بینک اکائونٹ اختیاری ہوگا۔ اگر کوئی درخواست دہندہ حج کے واجبات کی واپسی کا ارادہ رکھتا ہے یا بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات طے شدہ کوٹہ سے زیادہ ہیں (اگر اسے ایڈجسٹ نہیں کیا گیا ہے)، تو اسے پہلا فریق پاکستانی روپے میں مروجہ شرح مبادلہ پر اکائونٹ میں یا نقد کی صورت میں رقم واپس لے سکتا ہے۔

اگر درخواست دہندہ کسی نامزد کے ذریعے رقم کی واپسی لینا چاہتا ہے تو، سفارت خانہ/ہائی کمیشن/قونصلیٹ آف پاکستان کی طرف سے باضابطہ طور پر توثیق شدہ اتھارٹی لیٹر کی ضرورت ہوگی۔بیرون ملک اسپانسرز کو نارتھ ریجن (پشاور، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ یا رحیم یار خان) کے لیے US$ 4,325 اور جنوبی ریجن (کراچی، سکھر یا کوئٹہ) کے لیے 4,285 امریکی ڈالر بھیجنے کی ضرورت ہوگی۔ دو سال سے کم عمر بچوں کے واجبات بالترتیب 231 اور 227 USS ہوں گے۔ بینک چارجز/کوئی دیگر چارجز/ٹیکس وغیرہ درخواست گزار/سپانسر کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔

درخواستیں 16 مارچ سے 31 مارچ مذکورہ بینکوں کی تمام مجاز برانچوں سے وصول کی جائیں گی۔ نامکمل معلومات کی وجہ سے حج کی درخواست میں تاخیر یا کارروائی نہ ہونے سے بچنے کے لیے یہ معلومات لازمی دیں، فیلڈ ’70 ‘ Purpose Code میں Sponsorship Scheme of Hajj 2023 لکھنا ہو گا۔فیلڈ71-A Bank Charges for Remitter میں’ OUR ‘لکھنا ہے۔مزید یہ کہ درخواست گذار کا نام، قومی شناختی کارڈ نمبر، رابطہ نمبر، درخواست پراسیس کرنے والے بینک کا نام اور برانچ کوڈ لکھنا SWIFT میں لازمی ہے۔ حج درخواستوں سے متعلق آن لائن تمام معلومات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ یا درج ذیل حج پورٹل سے لی جا سکتی ہیں: #hajj2023 #sponsorship #Hajjpolicy #hajj