وزارت مذہبی امور کا حج 2025 کے لئے روزانہ اجرت کی بنیاد پر 4 ماہ کے لئےمختلف شعبوں میں 48 افراد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

103
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لئے روزانہ اجرت کی بنیاد پر 4 ماہ کے لئےمختلف شعبوں میں 48 افراد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 4 کیٹیگریز میں روزانہ اجرت کی بنیاد پر درخواست دہندگان کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے 28 سے 30 جنوری تک وزارت مذہبی امور میں صبح 9 بجے بلایاجائے گا۔

ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ کی 20 آسامیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو 28 جنوری ، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 20 آسامیوں کے لئے 29 جنوری اور ایل ڈی سی کی 4 آسامیوں کے لئے 30 جنوری ، نائب قاصد کی 4 آسامیوں کے لئے 30 جنوری کو ٹیسٹ اور انٹرویو ہوں گے ۔ڈیٹاپراسیسنگ اسسٹنٹ کے لئے عمر کی حد 18 سے 28سال عمر کی حد ہو گی جبکہ دیگر آسامیوں کے لئے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔ خدمات فراہم کرنے والے تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 دنوں میں وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ کے لئے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔ یہ تقرریاں صرف 4 ماہ کے لئے ہوں گی۔