اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت مجموعی حج کوٹے کے 50 فیصد درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی پر غور شروع کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد حتمی صورتحال سامنے آ جائے گی ۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے وزارت مذہبی امور کا یہ مو¿قف تسلیم کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو حکم دیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ، سکھر ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری سکیم کے حج کوٹے کے حوالے سے حکم امتناعی کے تمام کیسوں کو یکجا کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنا جائے اور 2 ہفتے کے اندر اس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ صادر کیا جائے