وزارت مذہبی امور کا 50ویں قومی مقابلہ برائے کتب سیرت و نعت اور مقالات سیرت کے انعقاد کا اعلان

191

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے 50واں قومی مقابلہ برائے کتب سیرت و نعت اور مقالات سیرت کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آن لائن انٹری و کتب و مقالات بھجوانے کی آخری تاریخ 28 مارچ 2025 مقرر کی گئی ہے ۔ معاشرتی اصلاح و رہنمائی نیز سیرت النبی ﷺ کی ترویج کے لئے سیرت نگاروں کی حوصلہ افزائی کے انعامات کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔