وزارت مذہبی امور کے زیرِ اہتمام ضلع ٹنڈو محمد خان میں عازمینِ حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

76
وزارت مذہبی امور کے زیرِ اہتمام ضلع ٹنڈو محمد خان میں عازمینِ حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ اہتمام نظامتِ حج کی نگرانی میں اتوار کو ضلع ٹنڈو محمد خان میں عازمینِ حج کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تربیت وزارت کی فراہم کردہ پاورپوائنٹ پریزنٹیشنز اور ویڈیوز کے ذریعے دی گئی۔4 گھنٹے دورانیہ پر مشتمل تربیتی پروگرام میں ٹرینرمحمد نوید نے انتظامی امور، پاک حج ایپ، سعودی ویزہ، بائیو ایپ، نسک ایپ پر تربیت فراہم کی۔ تربیت کارمحترمہ طوبی مغل نے حج اور عمرہ کے مناسک پر تربیت دی جبکہ تربیت کار مفتی منیر احمد (پیش امام) نے سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا

،انہوں نے 30 منٹ دورانیہ پر مشتمل اس سیشن کے دوران عازمینِ حج کے سوالات کے تفصیلی جواب دیئے۔پروگرام کے اختتام پر عازمینِ حج سے ان کے تاثرات لیے گئے۔ تمام شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا اور وزارتِ مذہبی امور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس تربیتی پروگرام کو معلوماتی اور فائدہ مند قرار دیا۔