وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام پشاور میں عازمین حج کی پہلی حج تربیتی ورکشاپ

135
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام پشاور میں عازمین حج کی پہلی حج تربیتی ورکشاپ ہفتہ 18جنوری 2025 کو کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی۔ وزارت مذہبی امور کے ماسٹر ٹرینر اور ڈپٹی سیکرٹری حج آپریشن ناصر عزیز خان اور مفتی محمد الیاس، خطیب مسجد حاجی کیمپ پشاور نے عازمین حج کو بالترتیب انتظامی امور اور مناسک حج پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انتظامی امور میں موبائل ایپ ‘پاک حج’ کا استعمال، سفر حج کی تیاری، لازمی ویکسین کا شیڈول، حاجی کیمپ میں موجود سہولیات، سامان سفر، ایئرپورٹ، دوران پرواز، سعودی عرب آمد، وہاں موجود رہائش، خوراک و سفری سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مفتی الیاس نے عازمین حج کو پہلا عمرہ، حج کے فرائض، واجبات، احرام باندھنے کا طریقہ کار اور ممنوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔