وزارت منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات کے سرمایہ کاری بورڈ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 4 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

79

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری بورڈ کے ترقیاتی کاموں کے لیے مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 8 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔