
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طورپر اب تک 2 کھرب 7 ارب 66 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے3کھرب 24 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔