اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے متنبہ کیا ہے کہ وزارت نے کسی نجی کمپنی کو ابھی پرائیویٹ حج بکنگ کی اجازت نہیں دی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر آگاہی دیتے ہوئے عوام کو متنبہ کیا ہے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے متنبہ کیا ہے کہ وزارت نے کسی نجی کمپنی کو پرائیویٹ حج بکنگ کی اجازت نہیں دی لہٰذا مالی نقصان سے بچنے کیلئے اعلان سے قبل حج اخراجات لین دین سے پرہیز کریں۔