وزارت وفاقی تعلیم نیسلے پاکستان کے تعاون سے آئی سی ٹی 15 دیہی سکولوں کو اپ گریڈ ،ان کی تزئین و آرائش کرے گی

88
Federal Ministry of Education
Federal Ministry of Education

سلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ، نیسلے پاکستان کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کے 15 سکولوں کو اپ گریڈ اور ان کی تزئین و آرائش کرے گی۔ جمعرات کو وزارت تعلیم اور نیسلے پاکستان نے اس سلسلہ میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔

وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام کے مطابق ان سکولوں میں اساتذہ کو غذائیت سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی جبکہ ان میں بارش کے پانی کو جمع کرکے باغبانی میں استعمال کرنے کا پروگرام بھی معاہدہ کا حصہ ہے۔

وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ نیسلے پاکستان تعلیم کو فروغ دینے کے اس پروگرام کو چار ہفتوں میں مکمل کرے گا۔ اس پروگرام سے دیہی علاقوں کے سکولوں اور کمیونٹیز کو فائدہ حاصل ہو گا جس کیلئے وزارت نیسلے پاکستان کی شکرگزار ہے۔