وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت (کل) جمعرات کو اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں ایک اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد کرے گی

150

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تعاون سے(آج) جمعرات کو اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں ایک اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد کرے گی۔ یہ ایونٹ اسلام آباد میں ایک متحرک ٹیک ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے ماڈل کالجوں میں 5 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے گئے ہیں۔ فری لانسرز، کاروباری افراد اور سٹارٹ اپس کو ان مواقع کی تلاش کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی کا مستقبل تعاون، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت طرازی میں مضمر ہے، ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو ان اقدار کو فروغ دے اور ہماری ٹیک کمیونٹی کی ترقی کو آگے بڑھائے۔