اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ اور چند پیداواری یونٹس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے، طلب اور رسد میں فرق چار ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر پانچ ہزار میگاواٹ ہوگیا ہے، تکنیکی خرابی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اتوار کو ”اے پی پی“ سے گفتگو …
وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ اور چند پیداواری یونٹس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے، طلب اور رسد میں فرق چار ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر پانچ ہزار میگاواٹ ہوگیا ہے، تکنیکی خرابی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اتوار کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چند آئی پی پی پیز اور جنریشن کمپنیوں کے یونٹس میں بھی تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی طلب اور رسد کے فرق میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ڈیموں سے پانی کا اخراج بھی کم ہوتا ہے اس لئے ہائیڈل بجلی کی پیداوار کم ہے۔








