اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) وزارت کیڈ کی پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کامیاب عملدرآمد سے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں نے شاندار نتائج کا مظاہرہ کیا۔ مائزہ حمید نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں اور کامیاب پالیسیوں سے سرکاری سکولوں میں داخلوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے …
وزارت کیڈ کی پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید کی ”اے پی پی“ سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) وزارت کیڈ کی پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کامیاب عملدرآمد سے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں نے شاندار نتائج کا مظاہرہ کیا۔ مائزہ حمید نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں اور کامیاب پالیسیوں سے سرکاری سکولوں میں داخلوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سکولوں کے معیار میں اضافہ کا کریڈٹ مریم نواز اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام کام کرنے والے سکولوں کے پانچویں اور آٹھویں کے نتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حکومت تعلیمی اداروں کے معیار میں اضافہ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور اس میں مزید بہتری آئے گی۔









