وزارت کی ابتر حالات والی پراپرٹیز کو آؤٹ سورس کر کے ریونیو لائیں گے ،وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس

131

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزارت کی ابتر حالت کی پراپرٹیز کو آؤٹ سورس کر کے ریونیو لائیں گے

وزارت ہائوسنگ کے ترجمان کے مطابق سینٹ قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت ہائوسنگ سے ہزاروں عام شہریوں کے مفادات وابستہ ہیں ، پارلیمنٹ اور قائمہ کمیٹی کی اجتماعی کوششوں پر یقین رکھتا ہوں ، خواہش ہے کہ وزارت کے معاملات میں سب کا تعاون حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی سوچ سے شفافیت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ان ایک لاکھ چالیس ہزار عام افراد کےلئے فکر مند ہوں جنہوں نے ہاؤسنگ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ہاوسنگ کے متعدد پراجیکٹس تعطل کا شکار ہیں۔