وزیرآباد۔ 26 فروری (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش اے ایس پی وزیرآباد حسن بلال کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد انسپکٹر گوہر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 01 لاکھ 78 ہزار روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں خالد عرف خالو، اسد اور عبدالرحمان شامل ہیں، ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ، وزیرآباد اور اس کے مضافات میں روڈ رابری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں کا مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے۔ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔