31 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیرآباد ،بلدیاتی انتخابات میں عوامی اعتماد کے حامل کارکنوں کو میدان میں...

وزیرآباد ،بلدیاتی انتخابات میں عوامی اعتماد کے حامل کارکنوں کو میدان میں اتاریں گے،سابق ایم این اے مسلم لیگ ن

- Advertisement -

وزیرآباد۔ 05 مئی (اے پی پی):بلدیاتی انتخابات میں عوامی اعتماد کے حامل امیدوار میدان میں اتاریں گے جبکہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں ورکرز تمام سیٹوں پر سر فہرست ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے اکابرین علاقہ اور میڈیا نمائندگان کیساتھ اپنی رہائش گاہ کٹھور کلاں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوامی رابطوں میں مصروف ورکر ہمارا اثاثہ ہیں جو ہر وقت لوگوں کی مشکلات کا آسان ترین حل نکالنے کی خدمات میں جڑے رہتے ہیں، جاگیرداروں سرمایہ داروں اور سفارشی کلچر کی سابقہ روایات کوختم کر کے اصل حقداروں پر مشتمل پینل کے انتخاب کو یقینی بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

عوامی نمائندوں کے لیے عوامی سوچ کے حامل حقیقی ورکرز کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر امیدوار تحصیل چیئرمین چوہدری شاہد نواز چٹھہ چوہدری شوکت علی ساہی رانا خورشید احمد خاں رانا محمد ایوب نمبردار چوہدری قیصر اقبال وڑائچ خواجہ محمد یعقوب چوہدری محمد عارف گجر چوہدری محمد جمیل گجر محمد جاوید بھٹی شیخ محمد اختر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592563

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں