- Advertisement -
وزیرآباد۔ 26 اگست (اے پی پی):دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کاسیلاب ہے۔اس وقت پانی کی آمد 241021کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ ہیڈ مرالہ سے پانی کا اخراج 2223871 کیوسک ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 102620کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اور خانکی بیراج سے پانی کا اخراج 95358 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔خانکی ہیڈ کے مقام پر نچلے درج کا سیلاب ہے۔ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 101033کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 88030کیوسک ریکارڈ ہوا ہے ۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ انہار اور دیگر محکمہ جات متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہیں ۔
- Advertisement -
انتظامیہ نے آس پاس دیہات کے لوگوں کو سیلابی صورحال سے الرٹ کردیا ہے بھارت سے پانی کی آمد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
- Advertisement -