وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

71

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پورے ملک کی طرح سندھ کے عوام کوبھی جبرو استبداد سے نجات ملے گی،صوبے کا پیسہ جعلی اکاﺅنٹس اور دیگر ذرائع سے باہربھیجا گیا۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سندھ کے اربوں روپے جعلی اکاﺅنٹس، ماڈلز اور فرنٹ مینوں کے ذریعہ باہر بھیجے گئے، دبئی اور لندن میں یہ پیسہ لگایا گیا، یہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ تھا، یہ لوگ شہید بے نظیراور بھٹو کا نام تک بیچ کر کھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان سندھ پہنچے ہیں خورشید شاہ کی نیند کی گولیاں کم پڑ گئی ہیں، شاہ جی کے کارنامے عوام کی عدالت میں ہیں اوراب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیںانھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب باقی ملک کی طرح سندھ کے عوام کو بھی اس جبرواستبداد سے نجات ملے گی۔