وزیراطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

131

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں کو حتمی شکل دے کر ان کی توثیق کر دی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے، اگر عمران خان کے تجربات کو سامنے رکھتے تو پاکستان کا الیکشن کمیشن کبھی نہ بنتا، اگر بن بھی جاتا تو ٹوٹ جاتا، الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں کو آئین و قانون کے مطابق حتمی شکل دی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے ان ممبران میں سے دو کو اڑھائی سال اور دو کو پانچ سال کے لئے تعینات کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کےلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔