- Advertisement -
آستانہ۔4جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج(جمعرات کو)قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں مصروف دن گزاریں گے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم ایس سی او پلس سمٹ میں بھی شریک ہوں گے اور نیشنل سٹیٹمنٹ دیں گے۔آج وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481452
- Advertisement -