وزیراعظم آج مہمند ڈیم سائیٹ کا دورہ کریں گے، ‏پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا ٹویٹ

62

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):‏پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج مہمند ڈیم سائیٹ کا دورہ کرینگے اور زیر تعمیر ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لیں گے۔بدھ کو جاری اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ منصوبے پر کام ستمبر 2019میں شروع ہوا جو نومبر 2025میں مکمل ہوگا۔