راولاکوٹ۔2نومبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے گزشتہ روز اپنے دورہ پونچھ کے دوران راولاکوٹ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔
تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے آزادکشمیر میں کورونا وبا کے دوران بہترین خدمات انجام دینے پر طبی عملہ کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس کے دوران شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر 500نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے اور ڈاکٹر ز کے مسائل کو حل کریں گے ۔