اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے یہاں جموں و کشمیر ہاﺅس میں ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 58 ممالک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستانی اقدامات کی مذمت کشمیریوں …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام کی کشمیر ہاﺅس میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے یہاں جموں و کشمیر ہاﺅس میں ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 58 ممالک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستانی اقدامات کی مذمت کشمیریوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ چئیرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ہے، پاکستانی قوم، حکومت اور اپوزیشن سب کشمیر کے معاملے پر ایک اور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فخر امام نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد سے ایل او سی کے اس پار انتہائی مثبت پیغام جائے گا۔ چئیرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کرفیو کو 39 دن ہو گئے، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ لوگوں کے متعلق اچھی خبریں نہیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا جلسہ سیاسی نہیں خالصتا یکجہتی کے لیے ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین لاک ڈاﺅن ہے، 80 لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔








