19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظموزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا تقریب سے خطاب

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو آزادکشمیر کے لوگ محفوظ ہیں ،قائداعظم نے سازشوں کے باوجود ہمت نہیں ہاری ناممکن کو ممکن بنایا ۔ پیر کو کشمیر ہاﺅس میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر لیبر ونگ کے زیر اہتمام بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے علاوہ سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، وزیرتعمیرات عامہ چوہدری عزیز ،وزیراطلاعات مشتاق منہاس و دیگر لیگی کارکنان شریک نے شرکت کی۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے سازشوں کے باوجود ہمت نہیں ہاری ناممکن کو ممکن بنایا ،قائد نے درس دیا کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے ۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سازشی پہلے دن سے لگے ہوے ہیں لیکن ہم نے اپنا کام کرنا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ پاکستان ہے تو آزادکشمیر کے لوگ محفوظ ہیں۔ہندوستانی مسلمانوں کی حالت پر ترس آتا ہے وہاں انتہا پسندوں کی حکومت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82658

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں