وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان

116

مظفرآباد ۔20 نو مبر ا ے پی پی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے مقبوضہ وادی میں چار ماہ سے جاری تحریک مزاحمت کے نئے رخ سے نریندر مودی بوکھلا گیا، لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور معصوم نہتے افراد کی ٹارگٹ کلنگ مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ اورمہلک ہتھیاروں کا استعمال بھارت کا اصل چہرہ ہے ۔بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔کشمیریوں کا خون سستا نہیں نہ ہی عزم کمزور ہے۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مہلک اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے معصوم بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیں ۔بھارت مقبوضہ کشمییر اور لائن آف کنٹرول پر معصوم نہتے عوام کو نشانہ بنا کر وادی میں جاری پرامن تحریک سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے معصوم بچوںاور نہتے شہریوں کی ہلاکت بھارتی بربریت اور بزدلی کو ظاہر کرتی ہے۔