وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر

مظفر آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ایرا نے آزادکشمیرکے زلزلہ متاثرہ علاقوںمیں تعمیر نو پروگرام کے تحت عالمی معیار کے منصوبے مکمل کرکے زلزلہ متاثرہ عوام کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں حکومت آزادکشمیر اورزلزلہ متاثرہ علاقوں کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔تعمیر نو پروگرام کو درپیش مالی مشکلات دور کرنے …

مظفر آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ایرا نے آزادکشمیرکے زلزلہ متاثرہ علاقوںمیں تعمیر نو پروگرام کے تحت عالمی معیار کے منصوبے مکمل کرکے زلزلہ متاثرہ عوام کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں حکومت آزادکشمیر اورزلزلہ متاثرہ علاقوں کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔تعمیر نو پروگرام کو درپیش مالی مشکلات دور کرنے کے لئے معاملہ ایرا کونسل میں اٹھانے کے علاوہ وزیراعظم محمد نواز شریف سے فنڈزکی قلت دور کرنے کی بات کروں گا، مجھے توقع ہے کہ چیئرمین ایرا زلزلہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں جس طرح دلچسپی لے رہے ہیں وہ تمام مرتب شدہ منصوبے اپنی موجودگی میں مکمل کرائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply