وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بجلی کے بلوں کے نرخوں میں حالیہ اضافہ پر عملدر آمد فوری طور روک دیا

80
وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بجلی کے بلوں کے نرخوں میں حالیہ اضافہ پر عملدر آمد فوری طور روک دیا ہے ۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق جن صارفین نے بجلی کے بلز جمع کرا دئیے ہیں انہیں اضافی رقم واپس کی جائےگی اور جن صارفین نے بل ابھی جمع نہیں کرائے وہ مقامی ریونیو افسران کے پاس جا کر اپنے بل درست کرا لیں نیز بجلی بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔

اس معاملے پر غور کیلئے موسٹ سینئر وزیر ،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے جو کہ 15ایام میں اپنی سفارشات حکومت /آزادکشمیر کابینہ کو پیش کرے گی ۔کمیٹی میں وزراء حکومت میاں عبدالوحید ،عبدالماجد خان ،فہیم ربانی ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری برقیات اور سیکرٹری مالیات شامل ہیں۔