وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد

100
Prime Minister of Azad Kashmir

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،

ورلڈ کرکٹ کپ میں یہ پاکستانی ٹیم کی دوسری کامیابی ہے۔اپنے مبارکباد کے بیان میں چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی پاک کرکٹ ٹیم کیلیے دعاگو رہتے ہیں،ایک بڑا ٹارگٹ پورا کرنے سے پاک ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔