33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںوزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے مشیر حکومت نثارہ عباسی کی قیادت...

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے مشیر حکومت نثارہ عباسی کی قیادت میں دھنی مائی صاحبہ کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

مظفرآباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے مشیر حکومت نثارہ عباسی کی قیادت میں دھنی مائی صاحبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجران، سیاسی کارکنان اور عوامی نمائندگان شامل تھے، مشیر حکومت نثارہ عباسی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو دھنی مائی صاحبہ اور چہلہ بانڈی کے مسائل بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے گرلز مڈل سکول کی اپگریڈیشن کر کے اسے ہائی سکول کا درجہ دیں گے، بچیوں کی تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے، طالبات کی تعلیم کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوام کی حقیقی فلاح کے لیے میرٹ کو فوقیت دینا ہو گی، موجودہ حکومت عوامی مسائل کم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569126

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں