وزیراعظم آزادکشمیر کا تارکین وطن کے استقبالیہ سے خطاب

96

مظفر آباد/لندن ۔ 28 جنوری (اے پی پی) تارکین وطن کی اکثریت ،کشمیری نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے آزاد حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں خطے میں پائیدار ترقی ،خوشحالی آئیگی ، آزادکشمیر حکومت پانچ سالوں میں نہ صرف تارکین وطن بلکہ ریاستی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی اقامات اٹھاے گی ۔تارکین وطن کی مشکلات میں کمی آئیگی اور تحریک آزادی کشمیر ،گڈ گورننس کے قیام اور تعمیر و ترقی کے لیے مثالی پالیسی اپنائی جائیگی۔