وزیراعظم آزادکشمیر کی چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی

188

راولپنڈی۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی اورمزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پیر کو وزیر اعظم آ زاد کشمیر کی تقریب میں آمد کے موقع پرسابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے ان کا استقبال کیا۔وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی اور چوہدری اظہر صادق بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔سیکرٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان نے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب ،سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ غلام بشیر مغل اور سیکرٹری کشمیر کاز ،لینگویجز اینڈ آرٹس وجاہت رشید بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔