اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی اشد ضرورت تھی جو قومی یکجہتی کو واضح کرتی ہے جس کا مقصد بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی قوم، حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں قومی امور پر پوری طرح متحد ہیں …
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی اشد ضرورت تھی جو قومی یکجہتی کو واضح کرتی ہے جس کا مقصد بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی قوم، حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں قومی امور پر پوری طرح متحد ہیں اور الحمد للہ یہ پیغام بڑے ہی واضح اور صاف طریقے سے پوری دنیا تک پہنچ گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بڑی تقویت ملی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قومی پالیسیاں ہمیشہ پارلیمنٹ کے فلور پر ہی بنتی ہیں اور یہ وہ تمام حضرات تھے جو کسی نہ کسی طرح کم یا زیادہ کی صورت میں پارلیمنٹ کے اندر ان کے عوامی منتخب نمائندے موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کانفرنس میں جو کچھ ہوا میرے خیال میں وہ بہت ہی اہم ہے جس کے مستقبل میں مثبت نتائج حاصل ہوں گے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کے لیے دلچسپی رکھنے والے ممالک کے لیے بھی یہ کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل تھی جو اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس کانفرنس سے پوری دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت پیغام جائے گا، میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی اس پیشرفت اور تمام جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس کانفرنس میں شریک ہونے والی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا







