28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کابھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے...

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کابھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، نقصانات کا جائزہ

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 13 مئی (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے موسٹ سینئروزیر/وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کے ہمراہ لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر کا دورہ کیا، بھارتی فائرنگ سے زخمی افراد کو حکومت کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے اب تک امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ لی، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ عوام کے درمیان موجود ہیں اور زخمیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن لوگوں کی املاک یا مال مویشی کا نقصان ہوا ہے ان کے ساتھ بھی حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی، حکومت کی طرف سے خود وزیر اعظم اور اس کے وزراء کرام اس مشکل گھڑی کے دوران باقاعدہ فیلڈ میں موجود ہیں اور شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو بھی امدادی چیکس فوری طور پر ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس موقع پر مختلف مقامات کا دورہ کیا ، بھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے متاثرہ علاقوں اور املاک کا جائزہ لیا مختلف مقامات پر بھارتی شیلنگ زدہ علاقوں میں عوام کا حوصلے بڑھایا لوگوں کے وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر حوصلے بلند ہوئے ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو تحصیل سماہنی میں اب تک کی ریسکیو سرگرمیوں اور بحالی کے حوالے سے آگاہ کیا وادی سماہنی میں جانی و مالی نقصانات مال مویشی زراعت اور دیگر شعبہ جات کے متعلقہ خصوصی طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو رپورٹس پیش کی گئیں ۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرنے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کہ محکمہ مال میں بہتری لائیں،کرپشن کرنے والوں کونشان عبرت بنائیں۔ جن دفاترمیں بائیومیٹرک نہیں وہاں فوری لگوائیں۔حاضری یقینی بنائیں۔وزیراعظم نےبلاتفریق خدمت جاری رکھنے کا عزم کیا،ڈیفنس پوائنٹ آف ویو سے روڈز کی حالت بہتر کرنے کی ہدایت کی،ڈاکٹرز کی رہائشیوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی،چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ ذوالقرنین خان،صدربار ایسوسی ایشن چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ،عکاس ندیم ایڈووکیٹ،ممبر ضلع کونسل نائیک چوہدری سلیم،چوہدری وحید اکرم،بلدیاتی نمائندگان ،میڈیا نمائندگان نےمختلف مقامات پر روڈز اور بجلی کے وولٹیج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ مجموعی طور پر کاکردگی کو سراہنے کے بعد وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے بھارتی دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی تم سن لو لائن آف کنٹرول کے آس پاس بسنے والے غیور کشمیری بہادر ہیں دلیر ہیں اور مملکت خداداد پاکستان کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کے لیے تیار ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596575

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں