وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

221
Prime Minister of Azad Kashmir

مظفرآباد / بھمبر ۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے سپیکرقانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر،وزرا ئحکومت فیصل ممتاز راٹھور میاں عبدالوحید،میراکبر ابراہیم، اظہرصادق،دیوان چغتائی،بازل نقوی،جاوید بڈھانوی، قاسم مجید نے ملاقات کی،دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے کہاکہ اقتدار اللہ کی امانت ہے،

ریاست کے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے،ہم سب نے مل کر نہ صرف اپنے حلقوں بلکہ ریاست بھر میں تعمیری سوچ کے ساتھ اجتماعی مفاد کے لئے کام کرناہے،عوام کی دن رات خدمت کریں،ٹیم ورک کی صورت میں کام سرانجام دینے سے زیادہ بہترنتائج حاصل ہوں گے۔اس سے قبل وزیراعظم ہاوس آمد پرچوہدری انوارالحق وزیراعظم آزادکشمیرنے مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔