اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو اپنے جاری تہنیتی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے عوام کو بے حد امیدیں وابستہ ہیں۔ امید ہے نئے چیف جسٹس عدل کا بہترین نظام استوار کریں گے۔