اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سابق وزیراعظم نواز شریف سے تعزیت کے لئے جاتی امراءپہنچ گئے۔ وہ بیگم کلثوم نواز شریف کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے حریت رہنماﺅں کی طرف سے تعزیت کا پیغام بھی نواز شریف تک پہنچایا۔ حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی، یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق نے بھی کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کشمیری عوام کی جانب سے بھی نواز شریف سے تعزیت کریں گے۔