کوئٹہ۔26اگست ( اے پی پی )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کوئٹہ سی ایم ایچ میں سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان بار کے نمائندوں سے شہید وکلاءکے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ ممبر قانون ساز اسمبلی ناصر حسین ڈار، وزیراطلاعات بلوچستان …
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت
مزید خبریں
کوئٹہ۔26اگست ( اے پی پی )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کوئٹہ سی ایم ایچ میں سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان بار کے نمائندوں سے شہید وکلاءکے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ ممبر قانون ساز اسمبلی ناصر حسین ڈار، وزیراطلاعات بلوچستان رضا محمد بڑیچ اور دیگر ہمراہ تھے۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان اور آزا د کشمیر کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور مختلف طریقوں سے ہماری ترقی کو روک رہے ہیں۔ سازشی عناصر پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کو ناکام بنانے کے لئے ہمارے خلاف اٹھ کھڑے ہیں اور ہمارے اندر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔








