وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے حکم پر آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ میں معصوم بچوں پر تشدد میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا

128

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے حکم پر آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ میں معصوم بچوں پر تشدد میں لوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعظم نے معصوم بچوں پر تشدد کی خبر سامنے آنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر پونچھ کو واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے معصوم بچوں پر تشدد کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعظم کے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔