اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکنے کیلئے یورپی یونین سے کردار ادا کرنے کا کہا ہے، بھارت یورپی یونین کے سفیر کو کشمیر جانے کی اجازت دے، یورپی یونین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے پر زور دیا ہے، بھارت کی جانب …
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکنے کیلئے یورپی یونین سے کردار ادا کرنے کا کہا ہے، بھارت یورپی یونین کے سفیر کو کشمیر جانے کی اجازت دے، یورپی یونین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے پر زور دیا ہے، بھارت کی جانب لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، یورپی یونین کشمیر میں پانی اور صحت کے شعبوں میں کام کرے ۔ پیر کو دورہ بیلجیئم سے وطن واپسی پر کشمیر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے، ایک مستحکم پاکستان ہمارے لئے بہترین وکیل ثابت ہو سکتا ہے، جلسے جلوسوں کی بجائے تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کیلئے یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں، کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے یورپی یونین پر زور دیا ہے، انہیں بتایا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہے، انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے یورپی یونین فیکٹ فائنڈنگ مشن کشمیر بھیجے۔








